طلبہ کو تعلیم کے ذریعے کامیابی حاصل کرنے کے لیے لوکل سے گلوبل تک بڑے خواب دیکھنے چاہئیں
تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول الگول بوائز 1 میں سہ روزہ اسپورٹس میٹ کا انعقاد ،رکن اسمبلی ظہیرآباد کے مانک راؤ کا خطاب
ظہیرآباد 20 /ڈسمبر (روز نامہ پٹریاٹک ویوز ) عزت مآب رُکن اسمبلی ظہیرآباد سری کے مانک راؤ نے آج ظہیرآباد منڈل کے موضع الگول میں واقع تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول اور جونیئر کالج الگول بوائز -1 میں جاری سہ روزہ اسپورٹس میٹ میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی. انہوں نے کبڈی کھیل کا آغاز بھی کیا. سہ روزہ اسپورٹس میٹ کے دوسرے دن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسان کو معاشرے میں صحت مند زندگی گزارنے کے لیے تعلیم کے ساتھ، ساتھ کھیل کود بھی بہت ضروری ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی اصرار کیا کہ طلباء کو رہائشی اسکولوں میں تعلیم کے ذریعے کامیابی حاصل کرنے کے لیے طلباء کے پاس ایک بڑا ہدف ہونا چاہیے. انہوں میں نے طلباء کو تلقین کی کہ وہ اپنے اندر مہارت پیدا کریں تو عہدے اور رتبہ انہیں تلاش کرتے ہوئے ان کے پاس آئیں گے. انہوں نے حیدرآبادی نوجوان کرکٹر محمد سراج الدین کی مثال بھی دی. انہوں نے یہ بھی بتایا کہ رہائشی ہاسٹل کے طلباء ڈاکٹر، انجینئر، پولیس آفیسر، آئی اے ایس، آئی پی ایس آفیسر بن رہے ہیں اور تعلیم اور ملازمتوں کے لئے بیرون ملک بھی جا رہے ہیں۔ جو کہ خوش آئند بات ہے. رہائشی اسکولوں میں طلباء کو خدمات فراہم کرنے کے لیے اچھے قابل اور تجربہ کار اساتذہ دستیاب ہیں. حکومت غریب ترین طبقے کو معیاری تعلیم فراہم کر رہی ہے۔ اس موقع پر میدک ضلع کے سابق ڈی سی ایم ایس چیرمین مسٹر شیوا کمار، ٹاؤن صدر ٹھٹو نارائنا، صدر چندر کانتھ ریڈی، الگول کے سماجی اور سیاسی قائدین چلا سرینواس ریڈی، سابق سرپنچ پربھو پٹیل اور الگول بوائز 1 کے انچارج پرنسپل شہناز بیگم، کے ایس جمیل، فریکل ایجوکیشن ٹیچر، فزیکل ایجوکیشن ڈائریکٹر اور ڈپٹی وارڈن، محمد عرفان کے علاوہ اسکول و کالج کا تمام تدریسی و غیر تدریسی عملہ موجود تھا.




English 





































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































