ہفتہ 21 رجب 1447هـ
#تلنگانہ

22 دسمبر کو چنتاکی حلقہ میں گرام سنچارن

بیدر 20ڈسمبر(نامہ نگار )سابق وزیر اور اوراد (بی) حلقہ کے رکنِ اسمبلی پربھو بی۔ چوہان 22 دسمبر سے اوراد (بی) اسمبلی حلقہ میں گرام سنچارن کا آغاز کریں گے۔ پہلے دن وہ چنتاکی حلقہ کے مختلف دیہات کا دورہ کریں گے۔
شیڈول کے مطابق صبح 9 بجے دھوڑکنال، 10 بجے ونمارپلی، 11 بجے بادل گاؤں، 12 بجے نارائن پور، دوپہر 1 بجے ممداپور، 2:30 بجے اللہ پور، 3:15 بجے تیگم پور، 4 بجے ینگنڈا اور 4:30 بجے خاشم پور دیہات کا دورہ کریں گے۔
اس موقع پر رکنِ اسمبلی کے ہمراہ تحصیلدار، تعلقہ پنچایت کے ایگزیکٹو آفیسر سمیت مختلف سرکاری محکموں کے تعلقہ سطح کے افسران، دیہی سطح پر خدمات انجام دینے والے افسران و ملازمین موجود رہیں گے۔
گرام سنچارن کے دوران اسکولوں، آنگن واڑی مراکز، سرکاری اسپتالوں، مویشی شفاخانوں، گرام پنچایت دفاتر، کسان رابطہ مراکز سمیت مختلف سرکاری اداروں کا معائنہ کیا جائے گا۔ سڑکوں، نالیوں، پینے کے پانی، بجلی، صفائی اور دیگر بنیادی سہولتوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ مرکز اور ریاستی حکومت کی مالی معاونت سے جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ اور نئے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح بھی کیا جائے گا۔
کسی بھی سرکاری دفتر یا افسر کی جانب سے عوامی کاموں میں تاخیر یا دیگر مسائل کی شکایت سامنے آنے پر فوری کارروائی کی جائے گی اور عوامی مسائل کو موقع پر ہی حل کرنے کی ہدایت دی جائے گی۔
رکنِ اسمبلی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی مشکلات اور دیہات میں درکار ترقیاتی کاموں کی فہرست تحریری طور پر پیش کریں اور بڑی تعداد میں شرکت کر کے گرام سنچارن سے فائدہ اٹھائیں

22 دسمبر کو چنتاکی حلقہ میں گرام سنچارن

کرناٹک کی طرح تلنگانہ میں بھی ہیٹ کرائم

22 دسمبر کو چنتاکی حلقہ میں گرام سنچارن

انڈین نیشنل بھیم آرمی، اوراد تعلقہ یونٹ

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے