نرمل میں ایم جی این آر ای جی اے کا نام تبدیل کرنے کے خلاف کانگریس کا احتجاج
رمل،18/ڈسمبر(ایم۔اے۔وحید):
نرمل ضلع کے مامڑا منڈل کے نیو سانگوی گاؤں میں جمعرات کے دن پرواسی مترا لیبر یونین کے زیرِ اہتمام عالمی یومِ مہاجرین جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے یونین کے ریاستی صدر سوَدیش پرکی پنڈلا نے کہاکہ ہر سال 18 ڈسمبر کو اقوامِ متحدہ اور اس سے وابستہ ادارہ انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (IOM) دنیا بھر میں عالمی یومِ مہاجرین منایا جاتا ہے، تاکہ تقریباً 27 کروڑ 20 لاکھ مہاجرین، جن میں 4 کروڑ 10 لاکھ سے زائد اندرونی طور پر بے گھر افراد شامل ہیں، کی خدمات اور قربانیوں کو تسلیم کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت سے تقریباً ایک کروڑ مزدور خلیجی ممالک میں تعمیرات، خدمات اور دیگر شعبوں میں کام کر رہے ہیں اور کروڑوں ڈالر زرِ مبادلہ وطن بھیج کر ملکی معیشت کو مضبوط بنا رہے ہیں، لیکن افسوس کہ ان محنت کشوں کو آج تک مناسب پہچان اور فلاحی سہولتیں فراہم نہیں کی گئیں۔
سوَدیش پرکی پنڈلا نے اس بات پر تشویش ظاہر کی کہ خلیجی ممالک سے واپس آنے والے مزدوروں کے لئے حکومتیں بازآبادکاری اور سماجی انضمام کے مؤثر منصوبے شروع نہیں کر رہیں۔ انہوں نے کہا کہ سخت موسمی حالات، ذہنی دباؤ اور دل کی بیماریوں کے باعث ہر سال ہزاروں مزدور بیرونِ ملک جاں بحق ہو جاتے ہیں، جس سے ان کے خاندان سخت مشکلات کا شکار ہو جاتے ہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ خلیجی ممالک جانے والے ہر مزدور کو مناسب تربیت، سرٹیفکیٹ اور انشورنس کے ساتھ روانہ کیا جانا چاہیے تاکہ وہ خیریت سے واپس لوٹ سکے، جس سے نہ صرف خاندان بلکہ ملک کو بھی فائدہ ہوگا۔
اس پروگرام میں گاؤں کے سرپنچ اشون ریڈی، نائب سرپنچ، پنچایت سیکریٹری انسویہ، وارڈ ممبران، یونین کوآرڈینیٹر کومّو گیتا، قائدین سشیلا، گنگا دھر اور راجیشور کے علاوہ بڑی تعداد میں خلیجی ممالک سے واپس آنے والے مزدور، ان کے اہلِ خانہ اور دیہاتیوں نے شرکت کی۔




English 





































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































