اجمیر شریف کے لیے حیدرآباد سے غلافِ مبارک کی سالانہ روانگی، 22 دسمبر کو قافلہ روانہ
روانگی غلاف مبارک برائے عرس شریف حضرت خواجہ خواجگان رح واقع ،اجمیر شریف کے لیے ہر سال کی طرح امسال بھی سنہ 1949 کا قائم کردہ حیدراباد کا ایک قدیم غلاف مبارک 22 دسمبر بروز پیر رات اٹھ بجے حیدراباد نام پلی ریلوے اسٹیشن سے مولوی خالد استاد کی نگرانی میں اجمیر شریف راجستھان کے لئے روانہ ہوگا جو 24 دسمبر کو اجمیر شریف راجستھان پہنچے گا اور یہ قافلہ 51 اراکین پر مشتمل ہوگا جو خالد استاد کی صدارت میں اجمیر شریف کے لیے روانہ ہوگا ،اور یہ غلاف مبارک جو ان کے والد محترم مرحوم حافظ استاد کا حیدراباد سے قائم کردہ ہے جو پرانی روایت کے مطابق ہمیشہ کی طرح بڑے ہی اچھے انداز میں روانہ ہوگا اور چھٹی شریف میں مولوی خالد استاد کی صدارت میں درگاہ خواجہ خواجگان میں حاضری دیں گے اور غلاف مبارک چادر گل پیش کریں گے بعد اس کے سجادہ نشین حضرت مولانا سید نصیر الدین چشتی دیوان سے بھی مولوی خالد استاد ملاقات کریں گے چھٹی شریف کے دن غلاف مبارک درگاہ شریف پر پیش کیا جائے گا جو ایک جلوس کی شکل میں اجمیر شریف سے نکلے گا اور بارگاہ غریب نواز میں پہنچے گا جس کی نگرانی مولوی خالد استاد کریں گے اور ان کے ہمراہ تمام اراکین اور فرزندان خالد استاد موجود رہیں گے اور یہ قافلہ کی واپسی 29 دسمبر کو ہوگی ۔۔۔۔۔




English 





































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































