ہفتہ 21 رجب 1447هـ
#تلنگانہ

علماء نظامیہ کی نگرانی میں حج و عمرہ کی ادائیگی ملت اسلامیہ کے لئے نعمت غیر مترقبہ اجواء وینگس ٹورس اینڈ ٹراویلس کے لئے اعزاز ، امریکی مقیم علامہ ثاقب پاشاہ قادری

حیدرآباد-17 / ڈسمبر ( اسٹیٹ سماچار ) امریکہ میں مقیم شہزادہء جگر گوشہء پیران پیرؓ نبیرہء جلالۃ العلم سجادہ نشین بدر ملتؒ رہبرراہ شریعت پیر طریقت حضرت مولانا الحاج سید شاہ نجم الدین جیلانی المعروف بہ ثاقب پاشاہ قادری صدر کل ہند سنی علماء بورڈ،بانی و کو چیرمین امریکن اسلامک سوسائٹی امریکہ نے آج 17 / ڈسمبر بروز چہارشنبہ بعد نماز مغرب اجواء وینگس ٹورس اینڈ ٹراویلس حج اور عمرہ، دکن بٹن فیکٹری حسینی علم روڈ حیدرآباد دکن کا تفصیلی دورہ کیا اور کہاکہ شُہرہء آفاق جامعہ نظامیہ کے عظیم سپوت بھارت سیوارتن ایوارڈ یافتہ اسدالعلماء تنویر صحافت مولانا محمد محسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی مجددی مولوی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ و جنرل سیکریٹری کُل ہند سنی علماء مشائخ بورڈ کی سرپرستی اور پروپرائیٹر اجواء وینگس ٹورس اینڈ ٹراویلس حج وعمرہ گروپ خنجر مولائے کائنات حضرت علامہ الحاج مفتی محمد خالد محی الدین قادری نقشبندی چشتی سہروردی جمیع السلاسل مولوی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ حیدرآباد کی راست نگرانی میں پچھلے 15 / سال سے جاری خدمات لائق صد تحسین ہے الحمد للہ رب اللعٰلمین جامعہ نظامیہ کے فارغین کی خدمات سے حج و عمرہ زائرین مطمئن ہیں ،مولانا جیلانی نے یہ بھی کہاکہ مسلمانوں کو چاہیئے کہ وہ بھی اجواء وینگس ٹورس اینڈ ٹراویلس کی خدمات سے بھرپور استفادہ کرنا چاہیئے چونکہ مستند علماء کرام کی نگرانی میں بآسانی حج و عمرہ کی سعادت پرودگار عالم کی جانب سے نعمت غیر مترقبہ ہے-اجواء وینگس پروپرائیٹر حضرت مولانا الحاج مفتی محمد خالد محی الدین قادری مولوی کامل جامعہ نظامیہ نے کہاکہ ہمارے ٹراویلس کی سرپرستی آغاز سے ہی اسدالعلماء تنویر صحافت مولانا محمد محسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی مجددی مولوی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ کی سرپرستی حاصل ہے ، ہم جانشین بدر ملتؒ کے بے حد ممنون ہیں کہ جنہوں نے اپنی گونا گوں مصروفیات کے باوجود ہمارے دفتر تشریف لاکر ہمارے لئے دعائیں فرمائیں اور ہمت افزائی بھی کی- اسدالعلماء تنویر صحافت مولانا محمد محسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی مجددی مولوی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ و سرپرست اجواء حج وعمرہ ٹراویلس نے کہاکہ ہمارے مقصد ملت اسلامیہ کی خاموش اور ٹھوس خدمات انجام دینا ہے اور انکی دعاوؤں کی اشد ضرورت ہے -اس موقعہ پر مولانا حافظ محمد قطب الرحمٰن افتخاری سنگاریڈی ،مولوی محمد سرفراز خان بانی و صدر کل ہند بزم غلامان مصطفیٰؐ کمیٹی ، مولوی محمد معین مازن انصاری ، جناب محمد جاوید قادری و دیگر حضرات موجود تھے –

علماء نظامیہ کی نگرانی میں حج و عمرہ کی ادائیگی ملت اسلامیہ کے لئے نعمت غیر مترقبہ اجواء وینگس ٹورس اینڈ ٹراویلس کے لئے اعزاز ، امریکی مقیم علامہ ثاقب پاشاہ قادری

بیدر میں تین روزہ دستکاری مظاہرہ اور

علماء نظامیہ کی نگرانی میں حج و عمرہ کی ادائیگی ملت اسلامیہ کے لئے نعمت غیر مترقبہ اجواء وینگس ٹورس اینڈ ٹراویلس کے لئے اعزاز ، امریکی مقیم علامہ ثاقب پاشاہ قادری

اجمیر شریف کے لیے حیدرآباد سے غلافِ

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے