بیدر14دسمبر)نامہ نگار)درگاہ حضرت خواجہ شیچ محمد حمیداللہ شاہ قادری الچشتی ؒ منگلگی شریف تعلقہ چٹگوپہ ضلع بیدر کا سہ روزہ 31واں سالانہ عرس و صندل شریف نہایت ہی ادب و احترام کے ساتھ منایا گیا ۔تفصیلات کے بموجب 16جما دی الثانی کو بعد نماز مغرب قیام گاہ حضرت ممدوح ؒ آئی بی کالونی سے نکل کر درگاہ حضرت ممدوحؒ پہونچا ۔پیر طریقت جناب خواجہ شیخ محمد عظیم اللہ شاہ قادری الچشتی بندہ نوازی سجادہ نشین و متولی درگاہ حضرت ممدوح نے جملہ صندل مالی کی خصوصی رسومات بصد عقیدت و احترام علمائے مشائخین،معزیزین ،سرگروہان فقرائ،عقیدتمندان کی موجود گی میں انجام دئے ۔بعد ادائیگی صندل مالی گلہائے عقیدت ، سلام و نیاز فاتحہ، تقسیم تبرکات بدست فرزند محمد علیم الدین قادری المعروف یم اے قادری جانشین سجادہ نشین عمل میں آئے ۔بعد صندل پر تکلف طعام برائے دنگل کا انعقاد عمل میں آیا ۔ بعد صندل محفل سماع کا انعقاد عمل میں آیس۔17جمادی الثانی بعد نماز مغرب تنصیف سنگ بنیادقادری مسجد رکھا گیا ، بعد نماز مغرب جشن چراغاں ، بعد ادائیگی نماز عشاءجلسہ جشن عظمت اولیاءاللہ کا انعقاد عمل میں آیا ۔تقدس مآب فخر گلبرگہ حضرت الحاج شیخ شاہ محمد افضل الدین جنیدی سراج بابا سجادہ نشین بارگاہ حضرت شیخ دکن گلبرگہ نے نگرانی ،جناب خواجہ شیخ محمد عظیم اللہ شاہ قادری الچشتی ،جلسہ کی صدارت فرمائی۔اس جلسہ کوحضرت علامہ مولانا حافظ وقاری ڈاکٹر سید رضون پاشاہ قادری کامل جامعہ نظامیہ و صدر قرآن اکیڈمی حیدرآباد نےمخاطب کرتے ہوئے اپنے پر اثر خطاب میں کہاکہ آج مسلم نوجوان تعلیم کے میدان میں ،سائنس کے میدان،تجارت کے میدان میں آگے آئیں۔ مسلمان زندگی کے ہرشعبہ حیات میں حصہ لیں اور قوم وملت کی خدمت کریں۔ غوث آعظم نے مدرسہ قائم فرماکر رسولﷺکی امت کو حصول علم کا پیغام دیا ہے۔غوث پاک فرماتے ہیں کہ میں خود بچوں کو ساتھ لیکر قرآن مجید کو تجوید کے ساتھ پڑھتا ہوں۔علم سے بندہ میں صلاحیت آتی ہے ،عزت ملتی ہے،علم ایک طاقت ہے ۔جاہل کو اللہ نے مال دیااور علی کو اللہ نے علم دیا علی کا علم قیامت تک جاری رئیگا۔انہوں نے کہاکہ حضرت سیدنا غوث پاک جس بندے پر اپنی مہر لگاتے ہیں ولی کامل ہے۔غوث پاک جس دن پیدا ہوئے بغداد میں اس دن گیارہ سو مرد بچے پیدا ہوئے وسب ولی کامل ہوئے یہ سب غوث پاک کا فیضان ہے۔حضرت غوث پاک ؒ کا ذکر آپ سے پہلے کے اولیاءاللہ نے کیا ہے۔انہوں نے قرآن اور صاحب قرآن کی تعلیمات کے ساتھ ساتھ اولیاءاللہ کی تعلیمات پر عمل کرنے کی تلقین کی۔جلسہ کی کارروائی کا آغاز قراءت کلام پاک سے ہوا ۔ ممتاز نعت خواں نعت رسول پیش کی۔18جمادی الثانی بعد نماز فجر ختم القرآن مجید ،پشکشی چادر گُل و تقسےم تبرکات بدست محمد علیم الدین قادری المعروف یم اے قادری عمل میں آئے ۔سردی کے باوجود کثیرتعداد میں مریدین و معتقدین کی کثیر تعدادموجود تھی ۔سجادہ نشین و فرزند سجادہ نشین نے تمام مہمانوں کی گلپو شی فرمائی ۔۔۔
Post Views: 11