جشنِ مولا کائنات کانفرنس کاکامیابی کے ساتھاانعقاد عمل میں آیا
بیدر14دسمبر)نامہ نگار)عالمِ اسلام کی مایہ ناز شخصیات کی پُروقار تشریف آوری کے ساتھ سنگاریڈی میں جشنِ مولائے کائنات کانفرنس نہایت عقیدت، وقار اور روحانی ماحول میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئی۔ یہ عظیم الشان کانفرنس کل مورخہ 13 دسمبر، بروز ہفتہ، بعد نمازِ مغرب بمقام مسجدِ محبوبیہ، شانتی نگر، سنگاریڈی منعقد کی گئی، جس کا اہتمام جمیع اہلِ سنت والجماعت سنگاریڈی کی جانب سے کیا گیا۔کانفرنس میں عالمِ اسلام کی ممتاز و معتبر شخصیت حضرت العلامہ مولانا الشیخ شاہ سید عماد الدین قادری الجیلانی حامد پاشاہ صاحب قبلہ۔ شہزادہ غوث اعظم حضرت علامہ مولانا الشیخ شاہ سید نجم الدین قادری الجیلانی ثاقب پاشاہ صاحب قبلہ (سجادہ نشین حضور شہنشاہ ولایت علیہ الرحمہ و چیرمین کل ہند سنی علماءبورڈ حال مقیم امریکہ)’ آل نبی اولادِ علی شہزادہ غوث اعظم حضرت علامہ مولانا سید شاہ مجتبیٰ حسینی صاحب قبلہ برادر سجادہ نشین آستانہ جلالیہ گلسرم شریف شریف و آستانہ قادریہ کرکندہ شریف اور محب المشائخ محمد جاوید علی قادری صاحب اور جمیع علماءمشائخ سنگاریڈی کی موجودگی میں کامیاب انعقاد ہوا




English 





































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































