سابق وزیر اندرا کرن ریڈی کا ایلاپلی میں حق رائے دہی کا استعمال
نرمل، 14/ڈسمبر (ایم۔اے۔وحید): گرام پنچایت انتخابات کے دوسرے مرحلے کے تحت اتوار کے روز سابق وزیر اے۔ اندرا کرن ریڈی نے اپنے آبائی گاؤں ایلاپلی میں اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔
اس موقع پر کئی ممتاز مقامی قائدین اور حامی موجود تھے جن میں معروف صنعت کار اے۔مرلی دھر ریڈی، اے۔ سریندر ریڈی، سابق ایم پی پی اے ۔گووردھن ریڈی، سابق سرپنچز اے۔ روی ریڈی اور اے۔ ساگر ریڈی، سابق کونسلر ایل نراہری، سابق وائس چیئرمین شری کانت یادو، رمیش، روی کرن، بی سی اسوسی ایشن کے صدر اے۔ بھاسکر، ونئے کمار اور دیگر شامل تھے۔
گاؤں میں پولنگ کا عمل پُرامن رہا اور ووٹروں نے بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہوئے جمہوری عمل میں بھرپور حصہ لیا۔




English 




































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































