وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کی سابق مرکزی وزیر شیوراج پاٹل کے دیہانت پر گہرے رنج و غم کا اظہار۔
حیدرآباد -12-دسمبر(چؤایس نیوز)
تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ جناب اے۔ ریونت ریڈی نے سابق مرکزی وزیر اور سینئر لیڈر شیوراج پاٹل کے دیہانت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں یاد کیا کہ شیوراج پاٹل نے اپنی طویل عوامی زندگی کے تجربات کے ساتھ ملک کی بے مثال خدمت کی۔ انہوں نے لوک سبھا اسپیکر، مرکزی وزیر داخلہ اور گورنر کی حیثیت سے بہترین انتظامی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کی خدمت میں اہم کردار ادا کیا۔
وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر غمزدہ خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شیوراج پاٹل جی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
اسی طرح وزیر اعلیٰ جناب اے۔ ریونت ریڈی نے اپنے ایک اور بیان میں بھی شیوراج پاٹل جی کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ شیوراج پاٹل جی نے مختلف اعلیٰ عہدوں پر فائز رہتے ہوئے ملک کی بے لوث خدمت کی اور ان کی شراکت ہمیشہ ناقابلِ فراموش رہے گی۔ وزیر اعلیٰ نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور گہری تعزیت کا اظہار کیا۔(چؤایس نیوز)




English 





































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































