بیدر12/ڈسمبر(نامہ نگار) طلباء وطالبات جب دل لگاکر اور والدین کی نگرانی میں اسکول جاکر علم حاصل کرتے ہیں تو اس کے نتائج بالکل علیحدہ اور امتیازی خصوصیات کے حامل ہوتے ہیں۔ اکیسویں صدی کے گزرے ہوئے 25سال اس با ت کے لئے جانے جائیں گے کہ ہندوستان میں گذشتہ 25سال کے دوران تعلیم کے میدان میں والدین کارول اور عمل دخل بڑھ گیاجس کے نتیجے میں طلبہ وطالبات کوعمدہ تعلیم ملنے لگی۔ دوسری جانب اسکولوں کوخانگیانے کے عمل نے بھی طلبہ کی تعلیم کو نمایاں کیاہے۔ یہ تمہید اس لئے باندھی گئی ہے کہ آج ہم پنجم جماعت کی طالبہ امت النائرہ بنت ڈاکٹر فہیم الدین کی رائٹنگ آپ کے سامنے پیش کررہے ہیں (طالبہ کی انگریزی رائٹنگ کی تصویر ملاحظہ کیجئے)۔حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی طالبہ نائرہ نے جس خوبی سے کلاس ورک مکمل کرتی ہیں، وہ حیرت انگیز ہے۔ ہم نے نائرہ کی انگریزی کی کلاس ورک چیک کی ہے۔ جس کی تصویر منسلک ہے۔ طالبہ کی رائٹنگ نہایت عمدہ ہے۔ رائٹنگ کے جاننے والے بہتر طورپر جانتے ہیں کہ ایسی رائٹنگ کے لئے طلبہ کوبڑی محنت کرنی پڑتی ہے۔ ہم اس موقع پر طالبہ نائرہ اور ان کے والدین کو مبارک باد پیش کرتے ہیں کہ وہ طالبہ پر خوب محنت کررہے ہیں۔ خود نائرہ کو بھی مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نوازے اور نظر ِ بدسے بچائے۔ ملت اسلامیہ دین ِ محمدی کی علمبرداربنے۔۔۔
Post Views: 44