بنگلاپلی سرپنچ انتخاب میں کانگریس امیدوار کٹنگوری رویندر ریڈی کی شاندار کامیابی۔
ورنگل۔/11 ڈسمبر (نامہ نگار) جیا شنکر بھوپال پلی ضلع کے موگلڈلاپلی منڈل کے بنگلاپلی گاؤں میں سرپنچ انتخابات میں کانگریس پارٹی کے امیدوار کٹنگوری رویندر ریڈی نے 250 ووٹوں کی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے۔ اس موقع پر ورنگل مغرب کے رکن اسمبلی نائنی راجندر ریڈی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی بنگلاپلی عوام کے کانگریس پارٹی پر غیر متزلزل اعتماد کی عکاس ہے۔ایم ایل اے نائنی راجندر ریڈی نے کہا کہ کٹنگوری رویندر ریڈی کی یہ شاندار فتح گاؤں میں مزید ترقی اور عوامی حکمرانی کا آغاز ثابت ہوگی۔ انہوں نے کامیاب امیدوار کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ کٹنگوری روندر ریڈی ورنگل مغرب ایم ایل اے نائینی راجیندر ریڈی کے مامو ہوتے ہیں۔




English 





































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































