صدر ضلع کانگریس کمیٹی ورنگل نامزد کئے جانے کے اعزاز میں محمد ایوب کی 14ویں ڈویژن میں تہنیتی تقریب ۔
ورنگل۔/11 ڈسمبر (نامہ نگار) سینئر کانگریس قائد محمد ایوب کو صدر ضلع کانگریس کمیٹی نامزد کئے جانے پر 14ویں ڈویژن کے کانگریس قائد محمد جانی اور دیگر کانگریس رہنماؤں نے ایک تہنیتی تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔تقریب میں 14ویں ڈویژن کی توروپاٹی سلوچنا ساریا، سابق سوشیل میڈیا ریاستی کوآرڈینیٹر اڈوپہ مہیش سمیت کئی کانگریس قائدین نے شرکت کی۔پارٹی کارکنوں نے صدر ایوب کو شال اوڑھا کر پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر ضلع صدر محمد ایوب نے کہا کہ ’’کانگریس پارٹی کے مشکل وقت میں میری خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے ضلع صدر کی ذمہ داری سونپی ہے، جس پر مجھے بے حد خوشی ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ اے آئی سی سی لیڈر میناکشی نٹراجن، وزیراعلیٰ ریونت ریڈی اور پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ کی قیادت میں محنتی کارکنوں کو ان کے کام کا صلہ مل رہا ہے۔اس تقریب میں اندرما کمیٹی ممبران ایم ڈی جاوید، ایکابرا چاری، قیوم، سہیل، ایس آر نگر کے سابق صدر پلکونڈا چندو، ایم ڈی یوسف، ایم ڈی مختار، نلا مہیش، کاشیٹی کملاکر، بنڈلا سریندر، دسرونائک، وڈلکونڈا تروپتی اور دیگر کانگریس قائدین و کارکن شریک تھے۔




English 





































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































