ظہیرآباد۔11۔دسمبر(راست بذریعہ وہاٹس ایپ)کامیابی ہی ہدف ہونا چاہئے ان خیالات کا اظہار رکن اسمبلی ظہیرآباد کے مانک راو و ڈی سی ایم ایس چیرمین متحدہ ضلع میدک شیوا کمار نے آج شام کوہیر منڈل کے موضع کویلی گرام پنچایت انتخابات میں بی آر ایس پارٹی تائیدی امیدوارہ محترمہ آسمہ سید اطہر کی انتخابی تشہیری مہم میں بی آر ایس پارٹی قائدین و کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔رکن اسمبلی ظہیرآباد کے مانک راو نے کہا کہ برسراقتدار کانگریس پارٹی انتخابی چھ ضمانتوں پر عمل آوری میں یکسر ناکام ہوچکی ہے۔انہوں نے پارٹی قائدین و کارکنان کو ہدایت دی کہ وہ کانگریس حکومت کی ناکامیوں سے عوام کو واقف کرائیں۔انہوں نے کہا کہ موضع کویلی میں جو بھی عوامی ترقیاتی کام انجام دیئے گئے ہیں یہ بی آر ایس پارٹی کی ہی دین ہے انہوں نے بی آر ایس پارٹی کارکنان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بی آر ایس پارٹی کے تائیدی امیدوارہ کی کامیابی کے لیے سخت محنت کریں۔انہوں نے بی آر ایس پارٹی قائدین وکارکنان سے کہا کہ وہ برسراقتدار کانگریس پارٹی سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ بی آر ایس جماعت پارٹی کے قائدین و کارکنان کے تحفظ کو اولین ترجیح دیتی ہے۔انہوں نے مقامی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بتاریخ 14 دسمبر کو منعقدہ رائے دیہی کے موقع پر بی آر ایس پارٹی امیدوارہ کے انتخابی انگوٹھی کے نشان کو ووٹ دیکر بھاری اکثریت سے کامیاب کریں۔اس سے قبل رکن اسمبلی ظہیرآباد اور ڈی سی ایم ایس چیرمین و دیگر قائدین کی موضع کویلی آمد پر بی آر ایس پارٹی قائدین و کارکنان نے شایان شان والہانہ استقبال کیا۔اس موقع پر سینئر ریاستی بی آر ایس پارٹی قائد سید منیر الدین سید معیز الدین سابق رکن معاون ضلع پریشد سید محی الدین سابق ٹاون صدر بی آر ایس طہیرآباد محمد کلیم الدین سابق نمائندہ سرپنچ کوہیر سید اطہر احمد سینئر بی آر ایس پارٹی قائد کے علاوہ بی آر ایس پارٹی قائدین و کارکنان سمیت مقامی عوام کی کثیر تعداد موجود تھی.
Post Views: 11