بیدر11/ڈسمبر(نامہ نگار)قاری عشرہ جناب سید یحیٰ قادری ندوی نائب صدر دارالقرات کلیمیہ اورنگ آباد حال مقیم بیدر کی اطلاع کے بموجب برادران اسلام کو یہ اطلاع دیتے ہوئے بڑی مسرت ہوتی ہے کہ جامع مسجد بیدر میں بتاریخ 14 ڈسمبر بروز اتوار بعد نماز ظہر ایک عظیم الشان اذان کا مسابقہ 20 سال سے کم عمر لڑکوں کیلئے رکھا گیا ہے۔و نیز بعد نما ز عشاء اورنگ آباد مالیگاؤں وحیدر آباد کے نامور قراء قاری محمد اسمعیل انجنئیر، قاری سراج جامعی اور نگ آباد، قاری زبیر عثمانی، قاری عبداللہ مالیگاؤں، قاری عبداللہ کلیمی، قاری احمد بصراوی حیدر آباد سے تشریف لائیں گے، زیر نظر پروگرام کی صدارت قاری و حافظ امام و خطیب جامع مسجد بارکس حیدر آباد فرمائیں گے، معزز مہمان خصوصی عالی جناب گراں قدر فخر بیدر ڈاکٹر عبدالقدیر صدر شاہین ادارہ جات بیدر و رکن کل ہندمسلم پرسنل لا بورڈ تشریف لائیں گے۔ اس موقع پر جناب ڈاکٹر عبدالقدیر صدر شاہین ادارہ جات کو علی گڑھ مسلم یو نیورسٹی سے باوقار سرسیدایو ارڈسے نوازےجانے پر شاندارتہنیت پیش کی جا ئیگی۔ اذان میں شریک طلباء کیلئے پہلا انعام - 3000 روپیئے، دوسرا انعام - 2000 روپیئے اور تیسرا انعام 1000 روپیئے رہے گا۔ دیگر طلباء کو 100 روپیئے ترغیبی انعامات دئے جائیں گے۔ (واضح رہے کہ 14ڈسمبر کوبعد نماز عشاء منعقد ہونے والے اس محفل قرأت میں خواتین کیلئے علیحدہ سے پردے کا معقول نظم رہیگا)مرد و خواتین سے کثیر تعداد میں شرکت کی گزارش کی گئی ہے یاد رہے کہ ہر اتوار کو جامع مسجد بیدر میں بعد نماز ظہر30 :1بجے اذان و قرات کی مشق بھی کرائی جاتی ہے۔ مزیدمعلومات کیلئے نیچے دئے ہوئے فون نمبر پر رابط فرمائیں۔ نگران کار قاری عشرہ سید یحی قادری ندوی دار القراء کیمیہ شاخ بیدرCell:9970459493۔
Post Views: 15