شیڈو ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیرِ اہتمام خواتین کے لیے اصلاحِ معاشرہ پر اجلاس عام کا انعقاد
حیدرآباد یکم نومبر
شیڈوا ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیرِ اہتمام خواتین کے لیے ایک اہم اجلاسِ عام بعنوان “اصلاحِ معاشرہ میں خواتین کا کردار” مورخہ 2 نومبر 2025ء، بروزِ اتوار، بعد دوپہر 2:30 بجے تا 5:00 بجے مکتب معہد سید احمد، ایم ایل اے کالونی روڈ حکیم پیٹ ٹولی چوکی، حیدرآباد میں منعقد کیا جا رہا ہے۔
اس روحانی و تعلیمی نشست کی زیرنگرانی جناب سید نثار احمد صاحب اور جناب سید مختار احمد صاحب کریں گے، جبکہ صدارت کے فرائض حضرت مولانا سید مصباح الدین صاحب حسامی (صدر، مجلس تحفظ ختمِ نبوت حلقہ ٹولی چوکی) انجام دیں گے۔
مہمانِ خصوصی کے طور پر محترمہ خالدہ پروین صاحبہ (سوشیل ایکٹیوسٹ) کو مدعو کیا گیا ہے۔
مہمانانِ اعزازی میں حضرت مولانا محمد مجیب الرحمن صاحب (ناظم تعلیمات، مدرسہ اسلامیہ ریاض العلوم، فلک نما)، حضرت مولانا مفتی اکرام الدین صاحب قاسمی کانکرتوی (استاذ شعبہ عربی میسکو) اور حضرت مولانا عمرمحی الدین فیضی صاحب (جنرل سکریٹری مجلس تحفظ ختمِ نبوت) شامل ہوں گے۔
اس مبارک موقع پر تعلیمی و فنی تربیت مکمل کرنے والی طالبات کو اسناد اور تہنیت پیش کی جائے گی۔
عوام سے کثیر تعداد میں شرکت کی گزارش کی گئی ہے




English 





































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































