ہفتہ 21 رجب 1447هـ
#تلنگانہ

محکمہ اقلیتی بہبود کے کامیاب عہدیدار جی شنکرا چاری کی شاندار سبکدوشی تقریب — ڈاکٹر منیب آفاق نے خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا

مجبوب نگر 31/اکتوبر (نامہ نگار) کسی بھی محکمہ کی موثر نمائندگی اور ترقی کا دار و مدار مخکمہ کے ملازمین بالخصوص صدر محکمہ پر منحصر ہوتی ہے. صدر محکمہ کو دفتری امور میں وہی مقام حاصل ہوتا ہے جو خاندان میں سربراہ کو حاصل ہوتا ہے. ان خیالات کا اظہار محکمہ اقلیتی بہبود کے اردو اردو آفیسر و سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر منیب آفاق نے کیا. محبوب نگر مستقر کے اے ایس این گاردن فنکشن ہال میں ضلعی عہدیدار، محکمہ اقلیتی بہبود ، جی شنکرا چاری کے وظیفہ حسن سبکدوشی پر ایک شاندار تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا، جس میں اضلاع محبوب نگر ، نارائن پیٹ اور رنگاریڈی کے ضلعی افسران، ملازمین اور دوست و احباب کی کثیر تعداد نے شرکت کی. اس موقع پر مختلف احباب نے شنکرا چاری کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا. ڈاکٹر منیب آفاق نے محکمہ اقلیتی بہبود کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ شنکرا چاری بحیثیت ضلعی عہدیدار ایک کامیاب آفیسر ہیں، انہوں نے محکمہ اقلیتی بہبود کی ترقی کے لیے گراں قدر خدمات انجام دئے ہیں. آگے کہا کہ شنکرا چاری نے بحیثیت ڈسٹرکٹ مینارٹی ویلفیر آفیسر محبوب نگر میں پردھان منتری جن وکاس کاریاکرمم اسکیم کے تحت آٹھ عمارتوں کو منظور کروایا جن میں بویا پلّی میں تین عمارتوں کا کام پایہ تکمیل پر ہے اور عنقریب افتتاح کے لیے تیار ہیں. اردو آفیسر نے تقریب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شنکرا چاری نے اقلیتی اقامتی اسکولوں و کالجوں میں موجود مسائل کو ڈسٹرکٹ کلکٹر سے رجوع کرتے ہوئے حل کروایا اور مالی مدد بھی فراہم کی. منیب آفاق نے شنکرا چاری کی شخصیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ شنکرا چاری ایک بہترین آفیسر ہونے کے علاوہ ایک ذمہ دار فرد خاندان بھی ہے ، انہوں نے اپنے دونوں فرزندان کو اعلی تعلیم سے آراستہ کرتے ہوئے بڑے فرزند کو کمپیوٹر انجینئر(امریکہ) اور دوسرے فرزند کو ڈاکٹر بناکر جڑچرلہ گورنمنٹ ہاسپٹل میں اسسٹنٹ سیول سرجن کے عہدہ تک پہنچایا. ڈاکٹر منیب آفاق نے کہا کہ جی. شنکرا چاری دفتر میں اپنے ماتحتوں کے ساتھ حسن سلوک کرتے ہوئے ان کی نگرانی بھی کرتے اور ان کی حوصلہ افزائی بھی کرتے. اس اجلاس میں محکمہ کے سرینیواس، موگولیّا، شہنواز بیگم، عرفان حسین، کو آپریٹیو دفتر کے ڈپٹی رجسٹرار ٹائیٹس پال، اسسٹنٹ رجسٹرار راج شیکھر اور باشاہ انّا کے علاوہ دیگر ملازمین بھی موجود تھے.

محکمہ اقلیتی بہبود کے کامیاب عہدیدار جی شنکرا چاری کی شاندار سبکدوشی تقریب — ڈاکٹر منیب آفاق نے خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا

کریم نگر میں شری ورشیتا کی مشتبہ

محکمہ اقلیتی بہبود کے کامیاب عہدیدار جی شنکرا چاری کی شاندار سبکدوشی تقریب — ڈاکٹر منیب آفاق نے خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا

نرمل اُتسو کے کامیاب انعقاد کے لیے

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے