ہفتہ 21 رجب 1447هـ
#خبریں

محمد علی شبیر کی اپیل: جوبلی ہلز ضمنی انتخاب میں اقلیتوں اور عوامی طبقات سے کانگریس کے حق میں متحد ہوکر ووٹ دینے کی درخواست

تلنگانہ حکومت کے مشیر اور سینئر کانگریس قائد محمد علی شبیر نے اتوار کے روز اپنی رہائش گاہ پر علمائے کرام، سماجی تنظیموں کے سربراہان، برادرانِ ملت اور کانگریس کارکنان کا ایک اہم اجلاس منعقد کیا، جس میں جوبلی ہلز اسمبلی حلقہ کے مختلف ڈویژنز سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

اس موقع پر محمد علی شبیر نے کہا کہ موجودہ حالات میں تمام طبقات خصوصاً اقلیتوں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ اپنے جمہوری حقوق کے تحفظ اور سماجی انصاف کے قیام کے لیے مضبوط آواز بلند کی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی ہمیشہ سے سیکولرزم، برابری اور عوامی بہبود کی علمبردار رہی ہے اور اس کا مقصد ہر طبقے کی ترقی کو یقینی بنانا ہے۔

انہوں نے حاضرین سے اپیل کی کہ وہ جوبلی ہلز کے ضمنی انتخاب میں کانگریس امیدوار نوین یادو کی بھرپور تائید کریں اور متحد ہوکر ووٹ دیں تاکہ ترقی پسند، عوام دوست اور انصاف پر مبنی حکومت کو تقویت ملے۔

محمد علی شبیر نے مزید کہا کہ جوبلی ہلز سے کانگریس کی فیصلہ کن کامیابی اس بات کی علامت ہوگی کہ عوام اب بھی ترقی، ہم آہنگی اور امن کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔

محمد علی شبیر کی اپیل: جوبلی ہلز ضمنی انتخاب میں اقلیتوں اور عوامی طبقات سے کانگریس کے حق میں متحد ہوکر ووٹ دینے کی درخواست

کسانوں کو پوڈو اراضیات کے پٹے فی

محمد علی شبیر کی اپیل: جوبلی ہلز ضمنی انتخاب میں اقلیتوں اور عوامی طبقات سے کانگریس کے حق میں متحد ہوکر ووٹ دینے کی درخواست

کللم پلی درگاہ سے امن و محبت

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے