ہفتہ 21 رجب 1447هـ
#تلنگانہ

فاطمہ اولڈ ایج ہوم فلک نما کا اے سیتھیا گارو، سی آئی فلک نما کا دورہ

حیدرآباد 10اکٹوبر (پٹریاٹک ویوز):
فاطمہ اولڈ ایج ہوم فلک نما کا آج اے سیتھیا گارو، سرکل انسپکٹر فلک نما نے دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اولڈ ایج ہوم میں مقیم تمام معمر مرد و خواتین سے ملاقات کی اور ان کے حالات سے واقفیت حاصل کی۔

دورے کے دوران اے سیتھیا گارو نے نہایت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں بڑھتے ہوئے ایسے واقعات کہ جہاں والدین کو بڑھاپے میں سہارا دینے کے بجائے تنہا چھوڑ دیا جاتا ہے، معاشرے کے لیے ایک المیہ بن چکے ہیں۔ انہوں نے نوجوان نسل سے اپیل کی کہ اپنے والدین اور بزرگوں کا خاص خیال رکھیں کیونکہ یہی حقیقی خدمت اور نیکی ہے۔

انہوں نے اولڈ ایج ہوم کی انتظامیہ کی خدمات کو بھی سراہا اور کہا کہ ایسے ادارے انسانیت کے لیے امید کی کرن ہیں جو بے سہارا بزرگوں کو سہارا فراہم کرتے ہیں۔

اختتام پر اے سیتھیا گارو نے وہاں موجود تمام بزرگوں کی خیریت دریافت کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

فاطمہ اولڈ ایج ہوم فلک نما کا اے سیتھیا گارو، سی آئی فلک نما کا دورہ

چیف منسٹر ریونت ریڈی، وزیراعظم مودی اور

فاطمہ اولڈ ایج ہوم فلک نما کا اے سیتھیا گارو، سی آئی فلک نما کا دورہ

مومن کے لیے سب سے بڑی نعمت

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے