نارائن پیٹ کے نئے ایس پی ڈاکٹر جی وینیت کا خیرمقدم، روزنامہ اعتماد کےاسٹاف رپورٹر محمد تقی کی جانب سے مبارکباد*
نارائن پیٹ، 4 اکتوبر 2025 (پٹریاٹک ویوز): ڈاکٹر جی وینیت، آئی پی ایس نے ضلع نارائن پیٹ کے نئے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) کی حیثیت سے اپنا عہدہ سنبھال لیا۔ چارج سنبھالنے کے موقع پر روزنامہ اعتماد نارائن پیٹ اسٹاف رپورٹر محمد تقی نے انہیں گلدستہ پیش کر کے خیرمقدم کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر جی وینیت 2017 بیچ کے انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) افسر ہیں۔ اس تقرری سے قبل وہ کوٹھاگوڈم کے ایس پی اور مادھاپور کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) کے طور پر اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اب وہ تبادلے کے بعد نارائن پیٹ میں ایس پی کی ذمہ داریاں سنبھال رہے ہیں۔




English 





































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































