بدھ 12 صفر 1447هـ
#تلنگانہ

30 جولائی 2025 کو ایک روزہ قومی مذاکرہ عصرِ ہندوستان میں ذیلی سیاست اور سرگرمی: چیلنجز اور مواقع”

حیدرآباد، 8 جولائی (پٹریاٹک ویوز) آج گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین حسینی عالم حیدرآباد کے شعبۂ سیاسیات کی جانب سے منعقد ہونے والے ایک روزہ قومی مذاکرہ کے بروشر کی رسم اجرائی عمل میں آئی۔ اس قومی مذاکرہ کا عنوان "عصرِ ہندوستان میں ذیلی سیاست اور سرگرمی: چیلنجز اور مواقع” ہوگا، جو 30 جولائی 2025 کو حسینی عالم گرلز کالج نیو سمنار ہال میں منعقد کیا جائے گا۔

یہ اہم تعلیمی و تحقیقی اجلاس ریاست تلنگانہ میں اپنی نوعیت کا ایک منفرد مذاکرہ ہوگا، اس موقع پر پروفیسر پی بالا بھاسکر جائنٹ ڈائریکٹر شرکت کریں گے۔جس میں شرکت کے لیے رجسٹریشن لازمی قرار دیا گیا ہے۔ رجسٹریشن کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں:
🔗 Registration Link

اس مذاکرہ میں ملک بھر سے ممتاز اسکالرز، محققین اور پروفیسر حضرات شرکت کریں گے۔ اس موقع پر ایک اہم کتاب "Tribals and Minorities” بھی جاری کی جائے گی، جسے ڈاکٹر محمد غوث اور دیگر ماہرین کی زیر ادارت ترتیب دیا گیا ہے۔

پوسٹر اجرائی کی اس تقریب میں کالج کی پرنسپل پروفیسر سی ایچ اپیا چنما، ڈاکٹر فرحانہ سلطانہ، ڈاکٹر محمد غوث (صدر شعبۂ سیاسیات) اور دیگر معززین موجود تھے۔ اس موقع پر پروفیسر پی بالا بھاسکر، جائنٹ ڈائریکٹر شرکت کریں گے۔

شعبۂ سیاسیات کی جانب سے اس طرح کے علمی و فکری مذاکرے کے انعقاد کو تعلیمی حلقوں میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔

30 جولائی 2025 کو ایک روزہ قومی مذاکرہ عصرِ ہندوستان میں ذیلی سیاست اور سرگرمی: چیلنجز اور مواقع”

08 جولائی  2025

30 جولائی 2025 کو ایک روزہ قومی مذاکرہ عصرِ ہندوستان میں ذیلی سیاست اور سرگرمی: چیلنجز اور مواقع”

09 جولائی 2025

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے