21 ڈسمبر کو شیڈو ایجوکیشنل سوسائٹی حیدرآباد کا اجلاس عام مولانا مجیب الرحمن و مولانا محمد ریاض احمد کا ہوگا خطاب

حیدرآباد، 16 دسمبر 2024: شیڈو ایجوکیشنل سوسائٹی حیدرآباد کے زیر اہتمام ایک اہم اجلاس عام بعنوان "سال نو کی آمد: مقام احتساب و عبرت” کا انعقاد کیا جائے گا۔ یہ اجلاس 21 دسمبر 2024 بروز ہفتہ دوپہر 2:30 بجے مکتبہ مہد سید احمد، حکیم پیٹ ایم ایل اے کالونی روڈ، بمکان نثار بھائی مختار بھائی میں ہوگا۔
اجلاس کی صدارت حضرت مولانا مجیب الرحمٰن صاحب قاسمی، ناظم تعلیمات مدرسہ ریاض العلوم وٹے پلی فلک نما کریں گے، جبکہ مہمان خصوصی حضرت مولانا محمد ریاض احمد صاحب قادری حسامی، ناظم مدرسہ ریاض العلوم وٹے پلی فلک نما ہوں گے۔ اجلاس کی نگرانی حضرت مولانا مفتی سلیمان سعود رشیدی اور سلمان احمد صاحب قاسمی کریں گے۔
اس موقع پر ٹیلرنگ اور مہندی ڈیزائنگ کورس مکمل کرنے والی 25 طالبات کو تہنیت پیش کی جائے گی۔ یہ تقریب ایک تعلیمی اور تربیتی سنگ میل ثابت ہوگی اور خواتین کی فنی مہارتوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
اس پروگرام میں شیڈو ایجوکیشنل سوسائٹی کے تمام ٹرسٹیان، اساتذہ اور معلمات کی شرکت متوقع ہے۔