جمعہ 22 شوال 1447هـ
#حیدرآباد #خبریں

ڈاکٹر غوث، پروفیسر ایم اے سمیع صدیقی کا ریاض العلوم و ریاض اسلامک اسکول کا دورہ دینی و عصری مدارس کے مسائل، نصاب میں توازن اور ملی امور پر مولانا صدیق احمد قادری حسامی سے تفصیلی تبادلۂ خیال

حیدرآباد:09/04/2026
سابق ڈائریکٹر اردو اکیڈمی ڈاکٹر غوث صاحب، ایسوسی ایٹ پروفیسر و صدر شعبہ سیاسیات حسینی عالم کالج پروفیسر ایم اے سمیع صدیقی، اور ڈائریکٹر سی پی ڈی یو ایم ٹی، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی (MANUU) حیدرآباد نے ریاض العلوم و ریاض اسلامک اسکول کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے دینی و عصری مدارس کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی۔
مہمانوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں دینی مدارس کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا نہایت ضروری ہے، تاکہ طلبہ دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید علوم میں بھی مہارت حاصل کر سکیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نصاب میں توازن، اساتذہ کی تربیت، اور طلبہ کی ہمہ جہتی ترقی وقت کی اہم ضرورت ہے۔
اس موقع پر مولانا محمد صدیق احمد قادری حسامی، بانی ریاض العلوم و ریاض اسلامک اسکول نے ملی مسائل پر اہم گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو تعلیمی میدان میں مضبوط ہونا وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دینی اقدار کے تحفظ کے ساتھ ساتھ جدید تعلیم کا فروغ بھی بے حد ضروری ہے، تاکہ نئی نسل دین و دنیا دونوں میں کامیاب ہو سکے۔ مزید برآں انہوں نے اتحادِ ملت، تعلیمی بیداری، اور نوجوانوں کی صحیح رہنمائی پر بھی زور دیا۔
دورہ کے اختتام پر مولانا محمد صدیق احمد نے معزز مہمانوں کی شال پوشی کرتے ہوئے ان کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر مولانا محمد ریاض احمد، ڈائریکٹر ریاض العلوم و ریاض اسلامک اسکول بھی موجود تھے۔
ڈاکٹر غوث، پروفیسر ایم اے سمیع صدیقی کا  ریاض العلوم و ریاض اسلامک اسکول کا دورہ دینی و عصری مدارس کے مسائل، نصاب میں توازن اور ملی امور پر مولانا صدیق احمد قادری حسامی سے تفصیلی تبادلۂ خیال

خواتین کو تحفظات کی فراہمی کے معاملہ

ڈاکٹر غوث، پروفیسر ایم اے سمیع صدیقی کا  ریاض العلوم و ریاض اسلامک اسکول کا دورہ دینی و عصری مدارس کے مسائل، نصاب میں توازن اور ملی امور پر مولانا صدیق احمد قادری حسامی سے تفصیلی تبادلۂ خیال

ڈاکٹر غوث، پروفیسر ایم اے سمیع صدیقی

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے