ہفتہ 21 رجب 1447هـ
#تلنگانہ

نظام آباد: پرائیویٹ اسپتال میں لیب ٹیکنیشن کی خودکشی

نظام آباد جنوری /2( ندیم احمد- پیٹریاٹک ویوز) نظام آباد کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں کام کرنے والے ایک لیب ٹیکنیشن نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ یہ افسوسناک واقعہ جمعہ کی صبح منظرِ عام پر آیا۔
متوفی کی شناخت اومکار خلیل واڑی کے طور پر کی گئی ہے، جو دھرم آباد کا رہنے والا تھا اور نظام آباد کے سائی اشونی ہسپتال میں لیب ٹیکنیشن کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہا تھا۔
اطلاعات کے مطابق، اومکار نے جمعرات کی رات اسپتال کے باتھ روم میں پھانسی لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ صبح کے وقت عملے کو اس واقعے کا علم ہوا، جس کے بعد اسپتال انتظامیہ نے فوراً پولیس کو اطلاع دی۔
پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے گورنمنٹ جنرل ہسپتال منتقل کیا۔ پوسٹ مارٹم کے بعد نعش کو متوفی کے اہلِ خانہ کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس اس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے

نظام آباد: پرائیویٹ اسپتال میں لیب ٹیکنیشن کی خودکشی

نئے سال کی تقریبات کے موقع پر

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے