*سداسیواپیٹ میں رکن اسمبلی چنتا پربھاکر نے تقریبا چارکروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا”
سدا سیوا پیٹ 8/جنوری (روز نامہ پٹریاٹک ویوز ) رکن اسمبلی حلقہ سنگاریڈی چنتا پربھاکر نے ٹی یو ایف آئی ڈی سی فنڈز سے سداشیواپیٹ بلدی علاقے میں تقریبا چار کروڑ تقریبا چارکروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا.اس پروگرام میں ٹی جی ائی ائی سی چیرمین نرملا جگاریڈی نے بھی پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی. اس موقع پر سب سے پہلے سداسیواپیٹ میں 75 لاکھ روپے سے نئے میونسپل کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھا گیا. اس کے بعد ایم آر او آفس سے نیشنل ہائی وے تک سولا کروڑ پچاس لاکھ روپے ایک ہی لاگت سے سنٹرل میڈیم لائٹس کاسنگ بنیاد رکھا گیا. اس کے بعد قومی شاہراہ سے سدا پور کالونی تک پچاس لاکھ روپے کی لاگت سے سنٹرل لائٹنگ کا افتتاح عمل میں ایا.اس موقع پر رکن اسمبلی چنتا پربھاکر نے کہا کہ ترقیاتی کام ایک مسلسل عمل ہے.نمائندہ قائدین کو چاہیے کہ وہ عوام کی ذمہ داریوں کو نظر میں رکھتے ہوئےان کی ضرورتوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ان ضرورتوں کو پورا کرنا چاہیے.چنتا پربھاکر نے واضح کیا کہ ترقیاتی کام لوگوں کے مسائل اور ضروریات کے مطابق شروع کئے جائیں.اس موقع پرانہوں نے یاد دلایا کہ پچھلی حکومت نے پارٹیوں سے بلا لحاظ ترقیاتی اور فلاحی اسکیمیں نافذ کیں تھی. لیکن موجودہ حکومت زیر التواء بلوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے کانٹریکٹرز کام کرنے کے لیے آگے نہیں آرہے ہیں.عوام کی ضروریات کو سمجھتے ہوئے سابقہ حکومت نے شہر سداسی اپ پیٹ کی ترقی کے لیے اسپیشل ڈیولپمنٹ فنڈ کے ذریعے پچیس کروڑ روپیے منظور کیے تھے. جس میں سے 13 کروڑ سے کام مکمل ہو چکے تھے.باقی منظور شدہ رقم کو موجودہ حکومت نے منسوخ کر دیا. اس موقع پر چنتا پربھاکر نے مزید کہا کہ نے کہا کہ اگر موجودہ حکومت سداسیواپیٹ بلدیہ کی ترقی کے لیے مزید فنڈز منظور کرتی ہے تو وہ اس حکومت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کریں گے.ایم ایل اے نے یاد دلایا کہ قدیم قومی شاہراہ سے سدا پور تک روڈ کی توثیح کے لیے سات کروڑ سے منظور کروائے تھے. جس کا کام اب وہ مکمل ہو چکا ہے.اس پروگرام میں سابق میونسپل چیرمین اپرنا شیوراج پاٹل ، سبھاش ، وشوناتھم، ساتیا نارائنہ ، چنتا سائی ناتھ , اکبر حسین ، چیلا ملنا، کوڈورو انجایا، ستانی سری سیلم، لائق الرحمن ، مبین محی الدین ، شاجعی بھائی ، کلیم پاٹل، راوی، وجے ، صابر عبدالوہاب اور کئی بی ار ایس اور کانگرس قائدین موجود تھے.




English 





































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































