ہفتہ 21 رجب 1447هـ
#تلنگانہ

بھینسہ بلدیہ آوٹ سورسنگ ملازمین کی احتجاجی ہڑتال دوسرے دن بھی جاری۔۔

جنا سینا پارٹی قائد مہیش بابو کی شرکت اور مسائل کی یکسوئی کا حکومت سے مطالبہ۔۔

بھینسہ 20 / ڈسمبر (پٹریاٹک ویوز) بھینسہ میونسپلٹی میں آوٹ سورسنگ پر خدمات انجام دینے والے ملازمین گزشتہ دو دنوں سے احتجاج کرتے ہوئے ہڑتال پر بیٹھکر ان کے مسائل کو حل کرنے کا حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں جن کی حمایت و تائید میں جنا سینا پارٹی نرمل ضلع لیڈر سنکیتا مہیش بابو نے شرکت کی اور کہا کہ بھینسہ بلدیہ کے مختلف محشعبوں میں محنت مزدوری کرنے والے بدقسمت عملہ کی حالت گزشتہ کچھ وقت سے انتہائی ابتر ہو چکی ہے انہیں جی او کے مطابق اجرت کے بجائے صرف دس ہزار روپے دیے جا رہے ہیں اور ضلع میں دیگر بلدیات میں دی گئی اجرت کے مطابق بھی ادائیگی نہیں کی جا رہی ہے اس کے علاوہ کچھ سالوں سے پی ایف کے نام پر کوئی رقم جمع نہیں کرائی گئی ہے اور کہا کہ یہ بہت عجیب بات ہے کہ کم از کم کوئی پیغامات بھی موصول نہیں ہو رہے ہیں انہوں نے الزام لگایا کہ اس میں کچھ بدعنوانی ہے انھوں نے بھینسہ سب کلکٹر و بلدیہ انچارج کمشنر اجمیرا سنکیت کمار آئی اے ایس سے مطالبہ کیا کہ بلدیہ آوٹ سورسنگ مزدوروں کی محنت کا استحصال کرنے والے اہلکاروں کے خلاف مکمل تحقیقات کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور مطالبہ کیاکہ جی او کے مطابق ہر ماہ 5 تاریخ تک تنخواہیں وقت پر ادا کی جائیں اور پی ایف کی رقم کلیئر کی جائے اور انصاف کیا جائے بصورت دیگر جنا سینا پارٹی کی جانب سے مزدوروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر آئندہ بھی جدوجہد کرنے اور مکمل تعاون کرنے کا انتباہ دیا اور کہا کہ اس کی مکمل ذمہ داری حکومت کو اٹھانی ہوگی اس پروگرام میں میونسپل آوٹ سورسنگ ورکرس کی کثیر تعداد موجود تھی واضح رہیکہ بھینسہ میونسپلٹی آوٹ سورسنگ ملازمین کی ہڑتال اور احتجاج کے باعث صبح کے اوقات میں شہر کی اہم سڑکوں ، چوراہوں اور مارکیٹ علاقہ میں کچرے کے انبار کا ڈھیر دیکھائی دے رہا تھا جبکہ احتجاجی ہڑتال کے دوسرے دن بلدیہ احاطہ میں منعقدہ ہڑتالی کیمپ میں دوپہر کا کھانا کھاتے ہوئے احتجاج درج کروایا۔

بھینسہ بلدیہ آوٹ سورسنگ ملازمین کی احتجاجی ہڑتال دوسرے دن بھی جاری۔۔

سید طاہر علی عابدی کو 2025 کی

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے