جمعہ 22 شوال 1447هـ
#تلنگانہ #خبریں

اقلیتوں کے لیے بیرونی ممالک میں ملازمتوں کے سنہری مواقع تلنگانہ مینارٹیز فینانس کارپوریشن اور TOMCOMکی جانب سے درخواستیں طلب: ضلع کلکٹر خوشبو گُپتا

محبوب نگر 7/ اپریل (پریس نوٹ) ضلع کلکٹر ،محبوب نگرمحترمہ خوشبو گُپتا نے پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم یافتہ اور ہنر مند نوجوانوں کی ہر دور اور ہر مقام پر کافی قدر اور اہمیت ہوتی رہی ہے۔موجودہ دور میں بھی ہنر مند (Skilled) افراد کی غیر معمولی اہمیت اور مانگ میں بے تہاشہ اضافہ ہوا ہے۔ اسی لیے حکومت تلنگانہ کے تلنگانہ مینارٹیز فینانس کارپوریشن اور TOMCOM کے اشتراک سے اقلیتی ہنر مند نوجوانوں سے بیرونی ممالک میں معقول تنخواہوں کی ملازمتوں کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ انہوں نے ملازمتوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا میں ویلڈر، اسپرے پینٹر، پیانل بیٹر، کار میکانک ( ماہانہ تنخواہ 3.66 لاکھ تا 4 لاکھ روپئے)، عمان میں ڈائریکٹر اسٹڈیز اینڈ ڈیلیوری ( ماہانہ تنخواہ 20.44 لاکھ روپئے)، چیف پراجیکٹس اینڈ ٹیکنیکل آفیسر( ماہانہ تنخواہ 22.81 لاکھ روپئے)، لانڈری اسٹاف (ماہانہ 38 ہزارروپئے)، اگریکلچرل انجنیر ( ماہانہ 60 تا 71 ہزار روپئے)، کوکونٹ ہارویسٹر ( ماہانہ 38,200روپئے)، کانکریٹ 3D پرنٹر آپریٹر ( ماہانہ 72 ہزار تا 83 ہزار روپئے)، اگریکلچرل ورکر ( ماہانہ 38 ہزار روپئے)، جرمنی میں رجسٹرڈ جنرل نرس (ماہانہ 1.99 لاکھ تا 2.26 لاکھ روپئے)، ٹرانسمیشن لائن ٹیکنیشن ( ماہانہ 3 لاکھ روپئے)، الیکٹریشن ( ماہانہ 2.60 لاکھ تا 2.70 لاکھ روپئے)، قطر-دوحہ میں رجسٹرڈ نرس (مرد و خواتین) ( ماہانہ 1,21,976 روپئے)، ہاؤز کیپنگ، ویٹرس، بارٹینڈرس اینڈ باورچی( ماہانہ 97 ہزار روپئے)، یونان (گریس) میں ہوٹل ریسیپشنسٹ (خواتین) ( ماہانہ 97 ہزار روپئے)، ، اسپا تھراپسٹ (خواتین) ( ماہانہ 1.22 لاکھ روپئے)،الیکٹریشن اینڈ مینٹینینس، پلمبر، لائف گارڈز (سوئمنگ پول) ( ماہانہ 97 ہزار روپئے)، گارڈینرس اینڈ کلینرس/ بیل بوائز اینڈ فشر مینس ( ماہانہ 92 ہزار روپئے) کے لیے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہر جائیداد کے لیے علحدہ علحدہ تعلیمی قابلیت اور تجربہ کی ضرورت ہے۔ محترمہ خوشبو گپتا نے کہا کہ منتخب امیداروں کو نہ صرف معقول تنخواہیں مہیا کی جائیں گی بلکہ دیگر مراعات جیسے ہوئی جہاز کی ٹکٹ، میڈیکل انشورینس، اوور ٹائم سہولت، قیام و طعام کی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔آگے کہا کہ بیرونی ممالک کی روانگی میں تمام قانونی کارروائیوں کو ملحوظ رکھا جائے گا تاکہ امیدواروں اور ان کے افراد خاندان کو کسی قسم کی تشویش نہ ہو۔انہوں نے اقلیتی تعلیمی ہنر مند نوجوانوں اور انجمنوں، اداروں ، تنظیموں و سوسائیٹئیوں سے اپیل کی کہ اس سنہری موقع سے استفاد ہ حاصل کرنے کے لیے اقلیتی نوجوانوں میں شعور بیداری پیدا کریں اور انہیں اس جانب توجہ کرتے ہوئے استفادہ حاصل کرنے کی ترغیب دیں۔ضلکع کلکٹر محترمہ خوشبو گپتا نے کہا کہ اہل اقلیتی امیدوار اپنی مکمل تفصیلات اور ضروری اسناد کے ساتھ ضلع اقلیتی بہبود آفیسر، کمرہ نمبر 205، IDOC، کلکٹریٹ کمپلیکس، محبوب نگر میں درخواست جمع کروائیں ۔ یا [email protected] [email protected], پر اپنا بائیو ڈاٹا روانہ کریں۔ مزید تفصیلات کے لیے ان نمبرات پر رابطہ کریں۔
94400 48590 / 94400 49937 / 94400 51452 / 89190 47600
اقلیتوں کے لیے بیرونی ممالک میں  ملازمتوں کے سنہری مواقع تلنگانہ  مینارٹیز فینانس کارپوریشن  اور TOMCOMکی جانب سے درخواستیں طلب: ضلع کلکٹر خوشبو گُپتا

مرکزی بی جے پی حکومت کا غریب

اقلیتوں کے لیے بیرونی ممالک میں  ملازمتوں کے سنہری مواقع تلنگانہ  مینارٹیز فینانس کارپوریشن  اور TOMCOMکی جانب سے درخواستیں طلب: ضلع کلکٹر خوشبو گُپتا

08 APRIL 2026 URDU DAILY NEWS

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے