January 10, 2026
#Hyderabad

“اُڑان 2025 – خوابوں سے آگے، کامیابی کی بلندیوں کی طرف” — ٹی جی ایم آر ای آئی ایس کی شاندار تقریب میں ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس اور آئی آئی ٹی میں داخلہ حاصل کرنے والے طلبہ کو اعزازات سے نوازا گیا

حیدرآباد
تلنگانہ مائناریٹیز ریزیڈنشیل ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز سوسائٹی (TGMREIS) کے زیراہتمام “اُڑان 2025 – خوابوں سے آگے، کامیابی کی بلندیوں کی طرف” کے عنوان سے ایک شاندار تقریبِ اعزاز کا انعقاد کیا گیا، جس میں اُن طلبہ کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا جنہوں نے ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس، آئی آئی ٹی اور این آئی ٹی جیسے ممتاز اداروں میں داخلے حاصل کیے۔

یہ تقریب کُمراں بھیما آدیواسی بھون، حیدرآباد میں منعقد ہوئی جس میں مہمانِ خصوصی کے طور پر جناب ادلوری لکشمن کمار گارو، وزیر برائے اقلیتی بہبود حکومتِ تلنگانہ، جناب محمد علی شبیر صاحب، مشیر حکومت، جناب محمد فہیم الدین قریشی صاحب، نائب صدر و صدر ٹی جی ایم آر ای آئی ایس، اور جناب بی. شفیع اللہ صاحب، آئی ایف ایس، سیکریٹری برائے محکمہ اقلیتی بہبود و سیکریٹری ٹی جی ایم آر ای آئی ایس شریک ہوئے۔

کل 50 باصلاحیت طلبہ کو اعزازات سے نوازا گیا جن میں 11 طلبہ نے آئی آئی ٹی اور این آئی ٹی، 36 طلبہ نے ایم بی بی ایس اور 3 طلبہ نے بی ڈی ایس میں داخلہ حاصل کیا۔ ان کامیاب طلبہ کو ان کی محنت اور عزم کے اعتراف میں لیپ ٹاپ، سرٹیفکیٹ اور یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔

تقریب کے دوران “ٹی ایم آر ای آئی ایس ٹائمز” نیوز لیٹر کا اجرا بھی عمل میں آیا جو ادارے، اساتذہ، طلبہ اور والدین کے درمیان ایک رابطہ پل کے طور پر کام کرے گا۔ اس کے علاوہ انسٹی ٹیوشنل مینول اور ایس او پیز (SOPs) کا بھی اجراء کیا گیا تاکہ تمام اداروں میں یکسانیت، شفافیت اور کارکردگی میں بہتری لائی جا سکے۔

تقریب کے اختتام پر یہ پیغام دیا گیا کہ “اُڑان 2025” اُمید، اعلیٰ کارکردگی اور بااختیاری کی علامت ہے جو تلنگانہ کے طلبہ کے خوابوں اور کامیابیوں کی عکاسی کرتی ہے۔

“اُڑان 2025 – خوابوں سے آگے، کامیابی کی بلندیوں کی طرف” — ٹی جی ایم آر ای آئی ایس کی شاندار تقریب میں ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس اور آئی آئی ٹی میں داخلہ حاصل کرنے والے طلبہ کو اعزازات سے نوازا گیا

“UDAAN 2025 – Soaring Beyond Dreams Towards

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *