March 31, 2026
#Uncategorized

بیدر میں “فن فنٹی سمر 2026” کی شروعات، بچوں کے لیے منفرد سمر کیمپ کا اعلان

بیدر، 29 مارچ (نامہ نگار)
بیدر کے معروف تعلیمی ادارہ وزڈم گروپ آف انسٹی ٹیوشنس کے زیرِ اہتمام “فن فنٹی سمر 2026” کے عنوان سے ایک منفرد سمر کیمپ کا اعلان کیا گیا ہے، جس میں بچوں کو تفریح کے ساتھ ساتھ تعلیمی اور تخلیقی سرگرمیوں کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ اس سمر کیمپ میں آرٹ اینڈ کرافٹ، اسپوکن انگلش، برین گیمز، کہانیاں اور مطالعہ، کراٹے، سوئمنگ، ردھم اینڈ موومنٹ اور میتھس لیب جیسی دلچسپ سرگرمیاں شامل ہیں، جن کے ذریعے بچوں کی ذہنی، جسمانی اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دیا جائے گا۔ یہ کیمپ 5 سے 13 سال کی عمر کے بچوں کے لیے رکھا گیا ہے۔ پہلا بیچ 6 اپریل سے 25 اپریل تک جبکہ دوسرا بیچ 27 اپریل سے 16 مئی تک جاری رہے گا۔ روزانہ کا وقت صبح 9:30 بجے سے دوپہر 1:00 بجے تک مقرر کیا گیا ہے۔ کیمپ کا انعقاد وزڈم پرائمری اسکول، گورنمنٹ بوائز کالج کے مقابل، چوبارہ روڈ، تعلیم صدیق شاہ، بیدر میں ہوگا۔ منتظمین کے مطابق نشستیں محدود ہیں، لہٰذا والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ جلد از جلد اپنے بچوں کا رجسٹریشن کروائیں۔ مزید معلومات اور رجسٹریشن کے لیے 8951664140 اور 8884901148 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ یہ سمر کیمپ بچوں کے لیے ایک ایسا پلیٹ فارم ثابت ہوگا جہاں تفریح کے ساتھ تعلیم کو یکجا کیا گیا ہے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *